Posts

Showing posts from September, 2018

تخلیقی نثر

            تخلیقی نثر سے مراد ہے ایسی نثر جس میں زبان کا تخلیقی استعمال ہوا ہو- جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ نثر کی دو بڑی قسمیں ہیں ایک علمی نثر اور دوسری تخلیقی  نثر   - علمی نثر میں منتخب الفاظ میں اپنے خیالات کا غیر جزباتی انداز میں اظہار کیا جاتا ہے - علمی نثر میں تشبیہ ؛استعارے سے کام نہیں لیا جاتا- بات اس طرح کہی جاتی ہے کہ بغیر کسی ابہام کےبات قاری تک پہنچ جائے- گویا علمی نثر میں وضاحت اور قطعیت ہوتی ہے - اس کے برعکس تخلیقی نثر میں رمزوکنایےسےبھی کام لیا جاتا ہے - اور تشبیہ واستعارے کی مدد سےزبان کو خوبصورت بھی بنایا جاتا ہے - گویا تخلیقی نثر میں ادبیت پر زیادہ زور دیا جاتا ہے -            تخلیقی نثر میں زبان و بیان کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے - خوبصورتی پیدا کرنے کے لیے نثر نگارحسین الفاظ اور تراکیب کا استعمال کرتاہے-جس بیان کے لیے بات اشارے ؛ کناے میں بھی کہی جاتی ہے - تخلیقی نثر میں تعقل کےبجایے جزبات پر زور دیا جاتا ہے اور ایسے ہی الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے - جن سے تاثیر میں شدت پیدا ہوتی ہے - م...