Posts

Showing posts from November, 2025

ٹیلی ویژن: ابتدا اور ارتقاء-معاشرے پر ٹیلی ویژن کے مثبت اور منفی اثرات

         ٹیلی ویژن: ابتدا اور ارتقاء                           ٹیلی ویژن موجودہ زمانے کا موثر ذریعہ ابلاغ ہے اور یہ انسانی زندگی کا ناگزیر حصہ بن چکا ہے۔ اس کے اثرات اخبار ،ریڈیو اور فلم کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ لفظ ٹیلی ویژن  دو  الفاظ کا مرکب ہے۔  ٹیلی  یونانی لفظ ہے جس کے معنی بہت دور سے اور  ویژن  لاطینی لفظ ہے جس کے معنی  دیکھنا یا  دیکھائی  دینا ہے۔ اس طرح ٹیلی ویژن کے معنی بہت دور کی چیز کو دیکھنا ہے۔                  ٹیلی ویژن کی ایجاد سے قبل ریڈیو مواصلات کا اہم ذریعہ تھا ۔ اور بغیر آواز کی محرک فلم بھی پردے پر پیش ہونے لگی تھی ۔ جلد ہی سائنس دانوں نے تصویر کی حرکت اور آواز کو ایک ساتھ پیش کرنے اور پھر ان دونوں کو لہروں میں بدل کر دور تک بھیجنے اور ان لہروں کو دوبارہ تصویر اور آواز کی شکل میں حاصل کرنے کے طریقے ایجاد کر لیے جو ٹیلی وژن کے ایجاد کا ذریعہ بنے ۔ ٹیلی ویژن کی نشریات کا آغار سب س...

ع

ع

ب

علم بلاغت: وہ علم ہے جس میں جملوں کی لفظی اور معنوی خوبیاں بیان کی جاتی ہے۔                      بلاغت کے لغوی معنی ہیں " تیز زبانی" ، کلام میں انتہائی درجے تک پہنچنا ، فصیح کلام ، حسب موقع گفتگو ، اس سے مجازی معنی نکلے  ، کلام کو دوسروں تک پہونچانے میں مرتبہ کمال کو پہنچنا۔                         جس کلام میں دوسروں تک پہنچنے کی جتنی صلاحیت ہوگی  وہ کلا اتنا ہی بلیغ ہوگا۔ یوں تو علم بلاغت ترسیل و ابلاغ کا معاملہ قاری کی نفسیات، اس کے علم، شاعر جس ط روایت کا وارث ہے۔ جن حالات  میں شعر کہ رہا ہے ان سب مسائل سے متعلق ہے۔                          لیکن بنیادی بات یہ ہے کہ جس صورت حال کو بلاغت کہتے ہیں وہ بعض مخصوص حالات میں پیدا ہوتی ہے اور ان مخصوص حالات کا مطالعہ مخلف علوم کے تحت ہوتا ہے۔ ان علوم  کو مختصرا علوم بلاغت کہ سکتے ہیں۔                ...