خبر اور مضمون میں فرق
خبر اور مضمون کا فرق واضح کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان دونوں کی تعریف پیش نظر رکھی جائے۔ مضمون کسے کہتے ہیں؟ - اسی طرح خر کسے کہتے ہیں ؟ اور اس کے شراط کیا ہیں۔ اگر یہ باتیں پیش نظر ہو تو دونوں کا فرق واضح ہو جاؤ گا۔ مضمون کے بارے میں تو ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ مضمون کسی موضوع پر مربوط اور مسلسل اظہار خیال کا نام ہے ۔ یہ موضوع ادبی بھی ہو سکتا واقعانی بھی اور تخلیقی بھی مضمون نگار اپنی دلچسپی اور پسند کے کسی بھی موضوع پر تسلسل کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے۔ ظاہر ہے کہ مضمون کی ایک قابل لحاظ طوالت بھی ہوتی ہے ۔ فقط دس یا پندرہ سطروں پر مشتمل کسی تحریر کو مضمون کہنا مشکل ہے ۔ مضمون 3 صفحہ سے لیکر 20 اور 25 صفحے تک طویل ہو سکتا ہے ۔ بشرط یہ ہے کہ تحریر باہم مربوط ہواور ایک موضوع سے متعلق ہو ۔ یہ موضوع خیالی بھی ہو سکتا ہے سما جی اور سیاسی بھی ہو سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ادبی بھی ہو سکتا ہے۔ جب ہم خیر کی تعریف اور اس کی شرءط کا تجزیہ کرتے ہیں تو خیر اور مضمون کا فرق خود بخود واضح ہونے لگتا ہے۔ عام طور پر خبر کی تعریف یہ کی جاتی ہے کہ خبر وہ ہے جس میں مندرجہ ...