عوامی ترسیل اور نئی ٹیکنالوجی (Mass communication and New technology)
![]() |
(1) عوامی ترسیل |
اپنے خیالات و رجحانات اور اطلاعات یا کوئی پیغام ایک بڑے علاقے میں پھیلے ہوئےبہت سارے لوگوں تک پہنچانا عوامی ترسیل کہلاتا ہے۔ عوامی ترسیل کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ترسیل کو سمجھا جائے۔ترسیل کیا ہے؟ اپنی بات کو کس دوسرے شخص تک پہنچانا ترسیل ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ انسان اکیلا نہیں رہ سکتا۔ وہ سب کے ساتھ سماج میں رہتا ہے۔ ارسطو نے انسانوں کے بارے کہا تھا کہ
"Human is a social animal"
سماج میں ساتھ رہنے کے لیے ایک دوسرے سے بات چیت بھی کرنی پڑتی ہے۔ ایک دوسرے سے بات کرنا یا اپنے خیالات و احساسات کو دوسروں تک پہنچانا ترسیل کہلاتا ہے۔
ترسیل کی تعریف اشفاق احمد خان نے اپنی کتاب "عوامی ذرائع ترسیل" میں لکھا ہے کہ " بنی نوع انسان کی دو بنیادی جسمانی ضرورتوں یعنی خوراک اور مکان کے علاوہ ایک تیسری بنیادی ضرورت آپس میں ایک دوسرے سے ربط قائم کرنا بھی ہےاور یہ ایک ایسی بنیادی ضرورت ہے جو ہمارے عصری تہزیب میں زندہ رہنے کے لیے اشد ضروری ہے۔اس ضرورت کے لحاظ سے اطلاعات، خیالات اور رجحانات کوایک فرد سے دوسرے فرد تک پہنچانے کے عمل کو ترسیل کہتے ہیں"۔
(عوامی ذرائع ترسیل، اشفاق احمد خان ص: 12)
عوامی ترسیل میں پیغام کسی فرد کے بجایےایک گروہ یا مجمع کے لیے ہوتا ہے جس میں بہت سارے لوگ ہوتے ہیں۔ عوامی ترسیل میں پیغام کو ترتیب وار اور منظم طریقے سے تیار کیا جاتا ہے۔ عوامی ترسیل میں اپنی بات کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے کسی ذریعے کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
![]() |
(2) عوامی ترسیل کے ذرائع |
"Information to Mass Communication"
میں عوامی ترسیل کی تعریف کچھ اس طرح ہے۔
"Delivering information, ideas and attitudes to a sizable and diversified audience through use of a media developed for that purpose." ( Introduction to mass communication sec.ed.Bombay.1965 p.4 _ Edwin Emery phillip H.Ault.waren K. Agee )
اپنی بات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ایسے ذریعہ سے جو اسی کے لیے تیار کیا گیا ہو۔
(New technology) نئ ٹیکنالوجی
آج کے دور میں اپنے احساسات جزبات اور خیالات کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے زیادہ تر لوگ موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں۔جس کو آج کے دور میں نئ ٹیکنالوجی کہا جاتا ہے اگر کہا جایے کہ موبائل فون ہی نئ ٹیکنالوجی ہے تو یہ بات درست نہیں ہے۔ لفظ نئ کیا ہے؟ نئ کو انگریزی میں نیو کہتے ہیں۔
کا مطلب ہوتا ہے۔ New
Produced Introduced or discovered recently or now for that first time not existing before. (Oxford dictionary)
نئ۔۔ کہتے ہیں جس کی ایجاد دور حاضر میں ہوئی ہو اور جو پہلے وجود میں نہ آئی ہو۔
سب سے پہلے انسان اپنی بات کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے اشاروں کااستعمال کرتے تھے اوراسی سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے تھے۔ اس کے بعد بولی کا وجود ہوااور لوگ اپنے خیالات کا اظہار بول کر کرنے لگے۔ تو اب دیکھا جایے تو معلوم ہوگا کہ اشاروں کے بنسبت بولی ایک نئ چیز تھی۔
پھر حروف الفاظ اور رسم خط کے وجود میں آنے کے بعد تحریری ترسیل کا دور شروع ہوا۔ یہ تحریری ترسیل اشارتی اور زبانی ترسیل پر جلد حاوی ہو گئی۔ لیکن جب کاغذ کی ایجاد ہوئی تو ترسیل کا دائرہ عمل لا محدود ہو گیا۔اس سے پہلے ترسیل کا دائرہ محدود تھا۔ کاغذ کے ایجاد ہونے کے بعد ایک نیا دور شروع ہوا۔ کسی بھی تحریر کو محفوظ کرنا بہت آسان ہو گیا۔ تحریرکو کاغذ میں ہاتھ سے لکھنے میں کافی وقت لگتا تھا۔ جس کی وجہ سے زیادہ کاپیاں تیار نہیں ہو پاتی تھیں تب چھاپے خانے کا ایجاد ہوا۔
![]() |
(4) ریڈیو |
ریڈیو کے بعد ٹیلی ویژن کا ایجاد ہوا۔ ٹیلی ویژن
بہرحال آج کے دور میں نئ ٹیکنالوجی موبائل فون ہے۔اس کے وجود میں آتے ہی ترسیل کا دائرہ بہت زیادہ وسیع ہو گیا۔
![]() |
(6) موبائل فون |
موبائل فون اور انٹرنیٹ دور جدید کی ایسی ایجادات ہیں جس نے انسانی زندگی کا رخ بدل کر رکھ دیا۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ کی وجہ سے معلومات اور اطلاعات تک رسائی وترسیل کا ایک ایسا انقلاب دیکھنے میں آیا ہے کہ ماضی میں اس کی مثال تک نہیں ملتی۔
Reference:-
(1) https://images.app.goo.gl/KD99tsR6rExX9PST6
(2) https://images.app.goo.gl/2rwWNshBaG3Cv6vo7
(3) https://images.app.goo.gl/2bSxCSHgpkCJMyn68
(4) https://images.app.goo.gl/s51rtrWPd8u1yzb8
(5) https://images.app.goo.gl/oxh1LMg2FCJsE7V
(6) https://images.app.goo.gl/UgbhphrH6TN2k2BE7
Comments
Post a Comment