علم ہجا ( حروف تہجی اور ان کے اقسام)
علم ہجّا علم ہجّا: اردو قواعد کا وہ حصہ ہے جس میں حروف تہجی کے متعلق معلومات فراہم کرائی جاتی ہے- حروف کے حرکات، سکنات، مخرج اور اعراب وغیرہ کی جانکاری شامل ہوتی ہے۔ حروف تہجّی حروف تہجّی : کسی زبان کے وہ حروف ہوتے ہیں - جن سے الفاظ اور جملے بنتے ہیں اور جملوں کی ترتیب و تنظیم سےتقریر و تحریر تیار کی جاتی ہیں۔ اردو زبان میں حروف تہجی کی کل تعداد 51 ہیں - جن میں 36 حروف مفرد اور 15 حروف مرکب ہی ں۔ حروف مفرد (36) ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ء ی حروف مرکب(15) : بھ پھ تھ ٹھ جھ چھ دھ ڈھ ڑھ کھ گھ لھ مھ نھ دھ حروف منقوط : وہ حروف جن پر نقطہ ہوتا ہےـ۔ ب ت ث خ غ ج وغیرہ حروف غیر منقوط : وہ حروف جن پر نقطہ نہیں ہوتا۔ ا ح د ر ل م وغیرہ حروف موحّدہ : وہ حروف ہیں جن پر صرف ایک نقطہ ہو۔ ب ج وغیرہ حروف مثنّاہ ؛ وہ حروف ہیں جن پر دو نقطے ہوتے ہیں۔ ت ق ؤغیرہ حروف مثلّثہ؛ وہ حروف ہیں جن پر تین نقطے ہوتے ہیں۔ ث پ وغیرہ حروف فوقانی ؛ وہ حروف ہیں جن کے اوپر نقطے ہوتے ہیں ۔ ت ث وغیرہ حروف تحتان...