قواعد (اردو قواعد)

 قواعد : قاعدہ کی جمع قواعد ہے- کسی زبان کو صحیح بولنےاور لکھنے کے طور طریقے اور اصول و قاعدہ کو قواعد کہا جاتا ہے-

- اردو قواعد کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے

(1) علم ہجّا

(2) علم صرف

(3) علم نحو

(4) علم بلاغت

(5)علم عروض

علم ہجّا: اردو قواعد کا وہ حصہ ہے جس میں حروف تہجی کے متعلق معلومات فراہم کرائی جاتی ہے- حروف کے حرکات، سکنات، مخرج اور اعراب وغیرہ کی جانکاری شامل ہوتی ہے۔


علم صرف: وہ علم ہے جس میں لفظوں کی ساخت اور اس کے الٹ پھیر اور حرکتوں کی تبدیلوں کے طریقے کی جانکاری ہوتی ہے-


علم نحو: وہ علم ہے جس سے اجزائے کلام کو ترتیب دینے اور جدا جدا کرنے کا طریقہ معلوم ہوتا ہے- اور کلمات کے ربط اور باہمی تعلق کے حال سے واقفیت ہوتی ہے۔


علم بلاغت: وہ علم ہے جس میں جملوں کی لفظی اور معنوی خوبیاں بیان کی جاتی ہے۔


علم عروض: وہ علم ہے جس میں اشعار کہنے کا طریقہ اور اشعار کو پرکھنے کا شعور، موزوں اور نا موزوں کلام کا فرق واضح کیا جاتا ہے۔ 



Comments

Popular posts from this blog

مضمون نگاری کی تعریف اور اس کے اصول

مضمون کی قسمیں

تخلیقی نثر