فعل کا بیان
کلمہ کی تین قسمیں ہیں (1) اسم (2) فعل ( 3 ) حرف فعل کا بیان فعل وہ کلمہ ہے جس سے کسی کام کا ہونا یا کرنا، قید زمانہ کے ساتھ معلوم ہو۔جیسے۔کھایا، پڑھا،پڑھتا ہے، پڑھےگا معنیٰ کے اعتبار سے فعل کی قسمیں:۔ (1) فعل لازم (2) فعل متعدی (3) فعل معروف (4) فعل مجہول (5) فعل مثبت (6) فعل منفی (7) فعل مفرد (8) فعل مرکب (9) فعل تام (10) فعل ناقص (1) فعل لازم :۔ وہ فعل ہے جو اپنے فاعل کے ساتھ مل کر پورا ہو جاۓاور اس کے معنیٰ کو پورا کرنے کے لیے کسی دوسرے لفظ کی ضرورت نہ ہو۔ جیسے احمد آیا (2) فعل متعدی:۔ وہ فعل ہے جو اپنے معنیٰ کو پورا کرنے کے لیے فاعل کے علاوہ مفعول کا محتاج ہو۔ جیسے زید نے خط لکھا (3) فعل معروف:- وہ فعل ہےجس کا فاعل معلوم ہو۔ جیسے: احمد آیا (4) فعل مجہول:۔ وہ فعل ہےجس کا فاعل معلوم نہ ہو۔ جیسے: محمود ...