فعل کا بیان
کلمہ کی تین قسمیں ہیں
(1) اسم (2) فعل ( 3 ) حرف
فعل کا بیان
فعل وہ کلمہ ہے جس سے کسی کام کا ہونا یا کرنا، قید زمانہ کے ساتھ معلوم ہو۔جیسے۔کھایا، پڑھا،پڑھتا ہے، پڑھےگا
معنیٰ کے اعتبار سے فعل کی قسمیں:۔
(1) فعل لازم (2) فعل متعدی
(3) فعل معروف (4) فعل مجہول
(5) فعل مثبت (6) فعل منفی
(7) فعل مفرد (8) فعل مرکب
(9) فعل تام (10) فعل ناقص
(1) فعل لازم :۔ وہ فعل ہے جو اپنے فاعل کے ساتھ مل کر پورا ہو جاۓاور اس کے معنیٰ کو پورا کرنے کے لیے کسی دوسرے لفظ کی ضرورت نہ ہو۔ جیسے احمد آیا
(2) فعل متعدی:۔ وہ فعل ہے جو اپنے معنیٰ کو پورا کرنے کے لیے فاعل کے علاوہ مفعول کا محتاج ہو۔ جیسے زید نے خط لکھا
(3) فعل معروف:- وہ فعل ہےجس کا فاعل معلوم ہو۔ جیسے: احمد آیا
(4) فعل مجہول:۔ وہ فعل ہےجس کا فاعل معلوم نہ ہو۔ جیسے: محمود مارا گیا
(اس جملہ میں یہ معلوم نہیں ہوتا ہے کہ محمود کو کس نے مارا ہے یعنی محمود کو مارنے والا کون ہے؟ چونکہ فاعل معلوم نہیں اس لیے یہ فعل مجہول ہے۔)
(5) فعل مثبت :۔اگر فعل سے کسی کام کا ہونا ظاہر ہو تو وہ فعل مثبت ہے۔ جیسے: گیا،آیا
(6) فعل منفی:۔ اگر فعل سے کسی کام کا ہونا ظاہر نہ ہو تو وہ فعل منفی ہے۔ جیسے: نہ گیا،نہ آیا
(7) فعل مفرد :۔وہ فعل ہے جو ایک لفظ ہو۔جیسے: لینا ، دینا
(8) فعل مرکب:۔ وہ فعل ہے دو لفظوں سے مل کر بنا ہو۔ جیسے: رشوت لینا، گالی دینا
(9) فعل تام:۔ وہ فعل ہے جو اپنا معنیٰ پورا دیتا ہو۔ جیسے: وہ گیا
(10) فعل ناقص :۔وہ فعل ہے جو اپنا معنیٰ پورانہ دیتا ہو۔ جیسے: ہوا تھا
زمانہ کے لحاظ سے فعل کی قسمیں
(1) ماضی (2) حال
(3) مستقبل (4) مضارع
(5) امر (6) نہی
(3) مستقبل : ۔ وہ فعل ہے جو آئندہ زمانہ میں ہونے والا ہو۔ جیسے: وہ بنارس جائےگا
(4)مضارع:۔ وہ فعل ہے جس میں حال اور مستقبل دونوں زمانہ پائے جائیں۔ جیسے: احمد آئے ، وہ کھائے
(5)امر :۔ وہ فعل ہے جس میں کسی کام کے کرنے کا حکم ہو۔ جیسے: لکھو، پڑھو
(6)نہی:۔ وہ فعل ہے جس میں کسی کام کے کرنے سے منع کیا گیا ہو۔ مت لکھ ، مت دے
(1) ماضی مطلق:۔وہ گذرا ہوا زمانہ ہے جس سے یہ نہ معلوم ہو کہ ابھی گذرا ہے یا بہت پہلے گذر چکا ہے۔ جیسے وہ گیا، تم نے پڑھا ، اس نے لکھا
(2) ماضی قریب:۔ وہ گذرا ہوا زمانہ ہے جس کو گذرے ہوۓ کم ہی مدـّ ت ہوئی ہو۔ جیسے تم گئے ہو ، وہ آیا ہے ، ہم لوگوں نے لکھا ہے
(3) ماضی بعید :۔ وہ گذرا ہوا زمانہ ہے جس کو گذرے ہوۓ زیادہ عرصہ ہو گیا ہو۔ جیسے تم گئے تھے ، وہ آیا تھا
(4) ماضی نا تمام (استمراری):۔ وہ گذرا ہوا زمانہ ہے جس میں فعل کا تمام نہ ہونا یا فعل کا ہوتے رہنا پایا جاۓ۔ جیسے وہ آرہا تھا ، وہ جاتا تھا ، میں لکھ رہا تھا
(5) ماضی احتمالی :۔وہ گذرا ہوا زمانہ ہے جس میں فعل کے ہونے یا نہ ہونے میں شک ہو۔ جیسے آیا ہوگا
(6) ماضی تمنّائی :۔ وہ گذرا ہوا زمانہ ہے جس میں شرط ، تمنّا، آرزو یا خواہش پائی جاۓ۔ جیسے اگر وہ آتا! کاش ہم لوگ وہاں جاتے
Comments
Post a Comment