درخواست نویسی
درخواست لکھتے وقت مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:
(1) صفحے کی دائیں طرف جس کے نام درخواست لکھی جارہی ہے ، اس کا عہدہ اور پتا،
(2) اس کے بعد کم سے کم لفظوں میں مقصد کی وضاحت،
(3) محترم محترمه / جناب وغیرہ لفظوں سے تخاطب
(4) چند سطروں میں درخواست کے مقصد کی تفصیل،
(5) آخر میں بائیں جانب درخواست لکھنے والے کا نام ، دستخط اور جماعت،
ذیل میں درخواست کا ایک نمونہ دیا جا رہا ہے۔ اس کے خاکے پر غور کیجیے:
تاریخ : یکم جنوری 2026
بخدمت پرنسپل صاحب
گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول
ماہی نگر ، کٹیہار
موضوع: تین دن کی رخصت کی درخواست
جناب عالی
عرض ہے کہ ماہ فروری کی 11 سے 13 تاریخ کو دہلی میں میرے ایک قریبی رشتے دار کی شادی ہے۔ مجھے اپنے والدین کے ساتھ اس تقریب میں شریک ہونا ہے۔
آپ سے درخواست ہے کہ ان تاریخوں میں اسکول سے مجھے رخصت عنایت فرمائیں۔
شکریہ
آپ کا فرماں بردار شاگرد
شکیل احمد
جماعت :12
Comments
Post a Comment