Posts

تنقیدی مضمون

Image
تنقیدی مضمون   وہ مضمون جس میں کسی ادبی صنف کسی  ادبی تخلیق یا کسی ادبی نظریے کے مختلف پہلؤوں پر رائے زنی کی جائے تنقیدی مضمون کہلاتاہے۔ ادب میں تنقید کا مفہوم بڑا وسیع ہے۔ اس کے تحت ادبی تخلیقات کی خوبیوں اور خامیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ ہرفن کے کچھ اصول ہوتے ہیں ، جن کی روشنی میں فن اور ادب کی جانچ کی جاتی ہے۔ تنقید نگار کے لیے ذاتی پسند و نا پسند سے زیادہ اہم وہ معیار ہوتے ہیں جن کی قدر و قیمت ہر زمانے میں برقرار رہتی ہے۔ ہم جب کسی ادبی تخلیق کو پڑھتے ہیں تو وہ ہمیں متاثر کرتی ہے۔ یہ تاثر اچھا بھی ہوسکتاہے اور بُرا بھی۔ یہ تاثر وقتی بھی ہوسکتا ہے اور مستقل بھی ۔ چوں کہ ہم میں زیادہ تر لوگ ادب کو وقت گزاری کی چیز سمجھتے ہیں اور اس سے صرف تفریح حاصل کرنا چاہتے ہیں اس لیے ہم بالعموم کسی تخلیق کو بار بار نہیں پڑھتے ۔ جب کہ تنقید نگار ادبی تخلیق کا ایک سے زیادہ بار مطالعہ کرتا ہے اور ہر بار وہ ایک نئے تاثر سے دو چار ہوتا ہے۔ بہت سے تاثرات سے گزرنے کے بعد وہ اُن کی چھان پھٹک کرتا ہے۔ اس طرح اُس تخلیق کی زیادہ سے زیادہ خوبیاں اور خامیاں اُس پر واضح ہوتی جاتی ہیں۔ اس عمل سے گزرن...

مغربی ہندی اور اس کی بولیاں

لسانی اعتبار سے مغربی ہندی کا تعلق براہ راست شور سینی اپ بھر نش سے ہے جو اس عہد کی بولیوں میں واحد اور ممتاز ادبی حیثیت کی مالک تھی، جس نے سب سے زیادہ سنسکرت کے اثر کو قبول کیا تھا۔ ہر عہد میں اس علاقہ کی زبان کا مرکز متھرا رہا ہے ، جو قدیم ہندی تمدن کا اہم مرکز تھا۔ مغربی ہندی دہلی اور اس کے گرد و نواح میں بولی جانے والی پانچ بولیوں کا نام بھی ہے۔ اردو کا سلسلہ بھی انہیں مغربی ہندی بولیوں سے ملتا ہے۔ مغربی ہندی کے سلسلے میں مندرجہ ذیل پانچ بولیاں آتی ہیں۔   برج بھاشا⬅️ بندیلی ⬅️قنوجی ⬅️کھڑی بولی ⬅️ ہریانی   یہ بولیاں اپنے ارتقاء کےدوران دو نمایاں شکلیں اختیار کر لیتی ہیں جن میں ایک گروہ أو “ اور دوسرا گروپ " آ ” والا کہلاتا ہے۔ "او" کو ترجیح دینے والی بولیوں میں۔ برج بھاشا، قنوجی اوربندیلی آتی ہیں۔ . "آ " کو ترجیح دینے والی بولیاں کھڑی بولی اورہریانوی ہیں۔   ایک اہم بات         گریرسن نے مدھیہ پردیش کی زبان کو مغربی ہندی کا نام دیا ہے جس نے سب سے پہلے مشرقی اور مغربی ہندی میں فرق کیا ہے۔ مغربی ہندی مدھیہ دیش کی زبان ہونے کی وجہ سے ہند آریائی زبان کی ...

Online Education/ آن لائن تعلیم موجودہ دور میں اساتذہ کے لیے مواقع اور چیلنج

Image
 نظام تعلیم یاکسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ایک اچھا استاد اپنے شاگردوں کی تعلیم و تربیت اس طرح کرتا ہے جیسے ایک مالی باغ میں پودوں کی کرتا ہے۔ اس لیے استاد کو روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے۔ موجودہ زمانہ تعلیم کا زمانہ ہے۔ دنیا میں آج وہی قوم کامیاب ہے جس نے تعلیم کے میدان میں اپنے آپ کو آگے رکھا۔ موجودہ دور میں معلومات (information) تو بہت ہے لیکن وہ صحیح ہے یا غلط اس کا پتہ نہیں چل پاتا یہاں اساتذہ ہمیں صحیح راہ کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔م موجودہ دور میں تعلیم حاصل کرنے اور تعلیم دینے کے مختلف    informal اور formal ذرائع ہیں جیسے  تعلیم کلاس روم میں بھی حاصل کی جاسکتی ہے اور آن لائن  بھی۔ لیکن موجودہ دور میں آن لائن تعلیم کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ کورونا کی وجہ سے جہاں دنیا کا نظام بدل گیا ہے وہیں اس کی وجہ سے تعلیم اور نظام تعلیم میں بھی نمایاں تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ سارے لوگ اپنے اپنے گھروں میں قید ہو گئے بچے اسکول اور کالجوں سے محروم ہو گئے۔ اسے وقت میں اساتذہ کے لیے ایک چیلنج تھا کہ درس و تدریس کے عمل کو کیسے جاری رک...

زبان اور بولی میں فرق/ بولی اور زبان میں فرق

Image
زبان کیا ہے؟ ۔              بولنے، بات کرنے، اپنے احساسات، جذبات و خیالات کو دوسروں تک پہنچانے کے صوتی اور لفظی وسیلے کو زبان کہتے ہیں۔ زبان ایک ایسا نظام ہے جس میں مختلف آوازوں اور اشاروں کی مدد سے ایک دوسرے سے رابطہ کیا جاتا ہے یا معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ اگرچہ  انسانوں کے علاوہ مختلف جاندار آپس میں ترسیل معلومات کرتے ہیں۔ مگر زبان سے عموماً وہ نظام مراد لیا جاتا ہے۔ جس کے ذریعے انسان ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ زبان بولیوں کے مجموعہ کا نام ہے۔  بولی ۔       بولی کی کوئی منظم شکل و ضوابط نہیں ہوتی۔ بولی مقامی ہوتی ہے۔ جو ایک چھوٹے علاقے تک محدود ہوتی ہے۔ بولی روز مرہ گفتگو کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ بولی کے لیے فصاحت یا درستگی ضروری نہیں ہے۔ زبان ۔        زبان کے متعینہ وصول و ضوابط ہوتے ہیں۔ زبان کثیر آبادی اور بڑے علاقے میں بولی  جاتی ہے۔ زبان معیاری اور اعلیٰ ہوتی ہے۔ جو ادب، صحافت، حکومتی، دیگر دفتروں اور عدلیہ وغیرہ میں استعمال ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ فصاحت اور درست...

اردو کے ادبی فن پارے اور ہندوستانی فلمیں

       ہندوستان میں جدید سنیما کا ارتقاء لگ بھگ اسی دور میں تیزی سے ہو رہا تھا جب اردو ادب میں ترقی پسند رجحانات تیزی سے داخل ہو رہے تھے اور یہی وہ دور بھی تھا جب ہندوستانی سیاست میں تحریک آزادی کی لہر شدت اختیار کر رہی تھی 1931 میں ہندوستانی سنیما نے خاموشی کے دور سے نکل کر آواز کی دنیا میں قدم رکھا اور فلموں کے کردار نے سیدھے طور پر مکالمہ شروع کیا۔    ہندوستانی سنیما سے اردو کے تعلق کا جب بھی ذکر کیا جایےگا تو منشی پریم چند کا نام سب سے پہلے لیا جایےگا۔ منشی پریم چند جون 1934 میں بنارس سے بمبئی چلے گئے اور وہاں فلم کمپنی سے آٹھ ہزار روپے سالانہ کے معاہدے پر فلمی کہانیاں لکھنے کا کام شروع کیا۔ اسی برس ان کے ناول "سیواسدن" پر سب سے پہلے "بازار حسن" کے نام سے فلم بنی۔ فلم بازار حسن میں اداکارہ زبیدہ، جدن بائی اور فاطمہ بائی اور اداکار ساہو مودک نے کردار ادا کیے تھے۔ اس کے بعد پریم چند کی لکھی کہانی پر فلم "غریب مزدور" بنی جس میں خود پریم چند نے بھی ایک کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد پریم چند بمبئی ٹاکیز سے وابستہ ہو گئے۔ 1941 میں منشی پریم چند کی اردو کہانی...

عوامی ترسیل اور نئی ٹیکنالوجی

Image
(1) عوامی ترسیل ا پنے خیالات و رجحانات اور اطلاعات یا کوئی  پیغام ایک بڑے علاقے میں پھیلے ہوئےبہت   سارے لوگوں تک پہنچانا عوامی  ترسیل کہلاتا ہے۔  عوامی ترسیل کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ترسیل کو سمجھا جائے۔ترسیل کیا ہے؟ اپنی بات کو کس دوسرے شخص تک پہنچانا ترسیل ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ انسان اکیلا نہیں رہ سکتا۔ وہ سب کے ساتھ سماج   میں رہتا ہے۔  ارسطو  نے انسانوں کے بارے کہا تھا کہ   "Human is a social animal"   سماج میں ساتھ رہنے کے لیے ایک دوسرے سے بات چیت بھی کرنی پڑتی ہے۔ ایک دوسرے سے بات کرنا یا اپنے خیالات و احساسات کو دوسروں تک پہنچانا ترسیل کہلاتا ہے۔  ترسیل کی تعریف اشفاق احمد خان نے اپنی کتاب "عوامی ذرائع ترسیل" میں لکھا ہے کہ  " بنی نوع انسان کی دو بنیادی جسمانی ضرورتوں یعنی خوراک اور مکان کے علاوہ ایک تیسری بنیادی ضرورت آپس میں ایک دوسرے سے ربط قائم کرنا بھی ہےاور یہ ایک ایسی بنیادی ضرورت ہے جو ہمارے عصری تہزیب میں زندہ رہنے کے لیے اشد ضروری ہے۔اس ضرورت کے لحاظ سے اطلاعات، خیالات اور رجحانات کوایک فرد سے دوسرے فرد ت...

معروضی سوالات _ 1

1👈 علامہ اقبال کی یورپ سے واپسی کس سنہ میں ہوئی..؟ 1906 1907 1905 1908✅ 2👈 ریچھ کا بچہ نامی نظم کس نے تخلیق کی..؟ نظیر✅ اسماعیل سرور اقبال 3👈 نصراللہ بیگ مرزا غالب کے کیا لگتے تھے..؟ والد دادا چچا✅ نانا 4👈 سبا ویراں نظم کے تخلیق کار کون ہیں..؟ اختر الایمان ن م راشد✅ ساحر لدھیانوی شفیق *فاطمہ*  5👈 جذب دوری کس کی مشہور نظم کا عنوان ہے..؟ آزاد✅ حالی جوش میرا جی 6👈 ایران میں اجنبی کس کا شعری مجموعہ ہے..؟ فیض اسماعیل ساحر ن م راشد✅ 7👈 سبز اندر سبز کے نام سے کس نے شعری مجموعہ ترتیب دیا..؟ شمس الرحمٰن فاروقی✅ خلیل الرحمٰن اعظمی محمد اختر الایمان شبیر حسن خان جوش 8👈 رمل میں مہارت کس غزل گو شاعر کو حاصل تھی..؟ شاد یگانہ مومن✅ فانی 9👈 ذیل میں فیض کا شعری مجموعہ نہیں ہے..؟ سلاسل✅ نقش فریادی دست سبا زنداں نامہ 10👈 یوں کرسئی زر پر ہے تری جلوہ نمائی جس طرح کہ مصحف پر ہو سر رحل طلائی شعر کا تعلق کس صنف سخن سے ہے..؟ مثنوی قصیدہ✅ مرثیہ غزل