Posts

زبان اور بولی میں فرق/ بولی اور زبان میں فرق

Image
زبان کیا ہے؟ ۔              بولنے، بات کرنے، اپنے احساسات، جذبات و خیالات کو دوسروں تک پہنچانے کے صوتی اور لفظی وسیلے کو زبان کہتے ہیں۔ زبان ایک ایسا نظام ہے جس میں مختلف آوازوں اور اشاروں کی مدد سے ایک دوسرے سے رابطہ کیا جاتا ہے یا معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ اگرچہ  انسانوں کے علاوہ مختلف جاندار آپس میں ترسیل معلومات کرتے ہیں۔ مگر زبان سے عموماً وہ نظام مراد لیا جاتا ہے۔ جس کے ذریعے انسان ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ زبان بولیوں کے مجموعہ کا نام ہے۔  بولی ۔       بولی کی کوئی منظم شکل و ضوابط نہیں ہوتی۔ بولی مقامی ہوتی ہے۔ جو ایک چھوٹے علاقے تک محدود ہوتی ہے۔ بولی روز مرہ گفتگو کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ بولی کے لیے فصاحت یا درستگی ضروری نہیں ہے۔ زبان ۔        زبان کے متعینہ وصول و ضوابط ہوتے ہیں۔ زبان کثیر آبادی اور بڑے علاقے میں بولی  جاتی ہے۔ زبان معیاری اور اعلیٰ ہوتی ہے۔ جو ادب، صحافت، حکومتی، دیگر دفتروں اور عدلیہ وغیرہ میں استعمال ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ فصاحت اور درست...

اردو کے ادبی فن پارے اور ہندوستانی فلمیں

       ہندوستان میں جدید سنیما کا ارتقاء لگ بھگ اسی دور میں تیزی سے ہو رہا تھا جب اردو ادب میں ترقی پسند رجحانات تیزی سے داخل ہو رہے تھے اور یہی وہ دور بھی تھا جب ہندوستانی سیاست میں تحریک آزادی کی لہر شدت اختیار کر رہی تھی 1931 میں ہندوستانی سنیما نے خاموشی کے دور سے نکل کر آواز کی دنیا میں قدم رکھا اور فلموں کے کردار نے سیدھے طور پر مکالمہ شروع کیا۔    ہندوستانی سنیما سے اردو کے تعلق کا جب بھی ذکر کیا جایےگا تو منشی پریم چند کا نام سب سے پہلے لیا جایےگا۔ منشی پریم چند جون 1934 میں بنارس سے بمبئی چلے گئے اور وہاں فلم کمپنی سے آٹھ ہزار روپے سالانہ کے معاہدے پر فلمی کہانیاں لکھنے کا کام شروع کیا۔ اسی برس ان کے ناول "سیواسدن" پر سب سے پہلے "بازار حسن" کے نام سے فلم بنی۔ فلم بازار حسن میں اداکارہ زبیدہ، جدن بائی اور فاطمہ بائی اور اداکار ساہو مودک نے کردار ادا کیے تھے۔ اس کے بعد پریم چند کی لکھی کہانی پر فلم "غریب مزدور" بنی جس میں خود پریم چند نے بھی ایک کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد پریم چند بمبئی ٹاکیز سے وابستہ ہو گئے۔ 1941 میں منشی پریم چند کی اردو کہانی...

عوامی ترسیل اور نئی ٹیکنالوجی

Image
(1) عوامی ترسیل ا پنے خیالات و رجحانات اور اطلاعات یا کوئی  پیغام ایک بڑے علاقے میں پھیلے ہوئےبہت   سارے لوگوں تک پہنچانا عوامی  ترسیل کہلاتا ہے۔  عوامی ترسیل کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ترسیل کو سمجھا جائے۔ترسیل کیا ہے؟ اپنی بات کو کس دوسرے شخص تک پہنچانا ترسیل ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ انسان اکیلا نہیں رہ سکتا۔ وہ سب کے ساتھ سماج   میں رہتا ہے۔  ارسطو  نے انسانوں کے بارے کہا تھا کہ   "Human is a social animal"   سماج میں ساتھ رہنے کے لیے ایک دوسرے سے بات چیت بھی کرنی پڑتی ہے۔ ایک دوسرے سے بات کرنا یا اپنے خیالات و احساسات کو دوسروں تک پہنچانا ترسیل کہلاتا ہے۔  ترسیل کی تعریف اشفاق احمد خان نے اپنی کتاب "عوامی ذرائع ترسیل" میں لکھا ہے کہ  " بنی نوع انسان کی دو بنیادی جسمانی ضرورتوں یعنی خوراک اور مکان کے علاوہ ایک تیسری بنیادی ضرورت آپس میں ایک دوسرے سے ربط قائم کرنا بھی ہےاور یہ ایک ایسی بنیادی ضرورت ہے جو ہمارے عصری تہزیب میں زندہ رہنے کے لیے اشد ضروری ہے۔اس ضرورت کے لحاظ سے اطلاعات، خیالات اور رجحانات کوایک فرد سے دوسرے فرد ت...

معروضی سوالات _ 1

1👈 علامہ اقبال کی یورپ سے واپسی کس سنہ میں ہوئی..؟ 1906 1907 1905 1908✅ 2👈 ریچھ کا بچہ نامی نظم کس نے تخلیق کی..؟ نظیر✅ اسماعیل سرور اقبال 3👈 نصراللہ بیگ مرزا غالب کے کیا لگتے تھے..؟ والد دادا چچا✅ نانا 4👈 سبا ویراں نظم کے تخلیق کار کون ہیں..؟ اختر الایمان ن م راشد✅ ساحر لدھیانوی شفیق *فاطمہ*  5👈 جذب دوری کس کی مشہور نظم کا عنوان ہے..؟ آزاد✅ حالی جوش میرا جی 6👈 ایران میں اجنبی کس کا شعری مجموعہ ہے..؟ فیض اسماعیل ساحر ن م راشد✅ 7👈 سبز اندر سبز کے نام سے کس نے شعری مجموعہ ترتیب دیا..؟ شمس الرحمٰن فاروقی✅ خلیل الرحمٰن اعظمی محمد اختر الایمان شبیر حسن خان جوش 8👈 رمل میں مہارت کس غزل گو شاعر کو حاصل تھی..؟ شاد یگانہ مومن✅ فانی 9👈 ذیل میں فیض کا شعری مجموعہ نہیں ہے..؟ سلاسل✅ نقش فریادی دست سبا زنداں نامہ 10👈 یوں کرسئی زر پر ہے تری جلوہ نمائی جس طرح کہ مصحف پر ہو سر رحل طلائی شعر کا تعلق کس صنف سخن سے ہے..؟ مثنوی قصیدہ✅ مرثیہ غزل

ملا وجہی کی سب رس

ملا وجہی کی سب رس سب رس ایک تمثیل     سب رس کو عبد اللہ قطب شاہ کی فرمائش پر ملا وجہی نے لکھا۔ اس کتاب کو اردو نثر کی اولین کتاب ہونے کا شرف حاصل ہے۔ یہ وجہی کہ اپنی طبع ذاد نہیں اس کتاب میں فتاحی نیشاپوری کی مثنوی ”دستور العشاق“(نظم )اور ”قصہ حسن ودل “ (نثر) کو نثر کے پیرائے میں تمثیل کے انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ تمثیل انشاءپردازی کی اس طرز کو کہتے ہیں جس میں کسی تشبیہ یا استعارہ کو یا انسان کے کسی جذبے مثلاً غصہ،نفرت، محبت وغیرہ کو مجسم کرکے یا دیوی دیوتائوں کے پردے میں کوئی قصہ گھڑ لیا جاتا ہے۔ یہ قصہ صوفیانہ مسلک کا آئینہ دار ہے۔ مگر اپنے اسلوب اور بیان میں سب رس ایک کامیاب تمثیل ہے۔ اس میں حسن و دل اور عقل و دل کی جنگ کو بڑی خوبصورت اور کامیاب تمثیل کے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ سنگ میل    سب رس اردو نثر کا سب سے ممتاز اور ترقی یافتہ شاہکا رہے۔ اس میں اسلوب بیان نے ایک خاص انگڑائی لی ہے اور زندگی کی آنکھ کھولی ہے۔ سب رس سے پہلے جو نمونے اردو نثر میں ملتے ہیں۔ اسے اردو نثر کا دور بدویت کہا جاسکتا ہے۔ یعنی اس دور میں وہ انداز بیان تھا جس میں لہجے کا دیہاتی پن، ...

معروضی سوالات _ 2

سوال نمبر 1 سخندان فارس کس کی تصنیف ہے ؟ حالی آزاد✅ سر سید شبلی سوال نمبر 2 منٹو کے کس افسانے کو نئے تجربہ سے موسوم کیا گیا ہے ؟ پھندنے✅ چغد ہتک لال ٹین سوال نمبر 3  کار جہاں دراز ہے کس کا ناول ہے ؟ خواجہ احمد عباس حیات اللہ انصاری قرۃ العین حیدر✅ کرشن چندر سوال نمبر 4 رقعات غالب کس کے فارسی خطوط کا مجموعہ ہے ؟ شبلی آزاد  حالی غالب✅ سوال نمبر 5 دریائے لطافت کتنے حصوں پر مشتمل ہے ؟ 1 صدف 7 جزیرے✅ 2 صدف 6 جزیرے 1 صدف 5 جزیرے 1 صدف 4 جزیرے سوال نمبر 6 میر ببر علی نے اپنا تخلص حزیں کے بجائے انیس کس کے کہنے پر کیا ؟ مصحفی ناسخ✅ آتش والد سوال نمبر 7 پریم چند کے افسانوی مجموعہ واردات میں کتنی کہانیاں ہیں ؟ 10 11 12 13✅ سوال نمبر 8 فیض علی کس ناول کا کردار ہے ؟ افشائے راز امراؤ جان ادا✅ فسانہ آزاد فردوس بریں سوال نمبر 9 کس نے غزل کے علاوہ کچھ نہیں لکھا ؟ میر سوز درد✅ فائز سوال نمبر 10 " زہر عشق کا مصنف گوئٹے کا ہم پایہ ہے کس نے کہا ؟ فراق گورکھپوری  جمیل جالبی  مجنوں گورکھپوری✅ اختر الایمان

معروضی سوالات _ 3

1👈 خیالستان کے نام سے کس نے افسانہ لکھا..؟ سجاد حیدر یلدرم✅ قرۃ العین حیدر عصمت خانم چغتائی راجندر سنگھ بیدی 2👈 خواب باقی ہیں کے نام سے کس کی خودنوشت ہے..؟ کلیم الدین احمد رشید حسن خان رشید احمد صدیقی آل احمد سرور✅ 3👈 ہندوستانی لسانیات کس کی کتاب کا عنوان ہے..؟ شوکت سبزواری محی الدین قادری✅ اختر اورینوی قمر رئیس  4👈1974 میں میں انیس کا انتقال کہاں ہوا..؟ دہلی آگرہ لکھنئو✅ رام پور 5👈 نوائے ادب نامی رسالہ کس شہر سے جاری ہوا..؟ ممبئی✅ دہلی حیدر آباد لکھنئو 6👈 بوستان خیال کے نام سے کس نے مثنوی لکھی..؟ میر محمد تقی خیال سراج اورنگ آبادی✅ محمد مظہر الدین محمد نصرت الدین 7👈 یہ عشق نہیں آساں بس اتنا سمجھ لیجئے اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے یہ شعر کس شاعر کا ہے..؟ اصغر گونڈوی عرفان صدیقی یگانہ چنگیزی جگر مراد آبادی✅ 8👈 فانی کا انتقال 1941 میں کس شہر میں ہوا..؟ حیدر آباد✅ مرشد آباد لکھنئو دہلی 9👈 غالب شکن کے نام سے کون سا شاعر مشہور ہوا..؟ یاس چنگیزی✅ ارشد گرگانوی میر محمد حسن حافظ شیرازی 10👈 قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد یہ شعر کس شاعر کا ہے...