عوامی ترسیل اور نئی ٹیکنالوجی (Mass communication and New technology)

(1) عوامی ترسیل اپنے خیالات و رجحانات اور اطلاعات یا کوئی پیغام ایک بڑے علاقے میں پھیلے ہوئےبہت سارے لوگوں تک پہنچانا عوامی ترسیل کہلاتا ہے۔ عوامی ترسیل کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ترسیل کو سمجھا جائے۔ترسیل کیا ہے؟ اپنی بات کو کس دوسرے شخص تک پہنچانا ترسیل ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ انسان اکیلا نہیں رہ سکتا۔ وہ سب کے ساتھ سماج میں رہتا ہے۔ ارسطو نے انسانوں کے بارے کہا تھا کہ "Human is a social animal" سماج میں ساتھ رہنے کے لیے ایک دوسرے سے بات چیت بھی کرنی پڑتی ہے۔ ایک دوسرے سے بات کرنا یا اپنے خیالات و احساسات کو دوسروں تک پہنچانا ترسیل کہلاتا ہے۔ ترسیل کی تعریف اشفاق احمد خان نے اپنی کتاب "عوامی ذرائع ترسیل" میں لکھا ہے کہ " بنی نوع انسان کی دو بنیادی جسمانی ضرورتوں یعنی خوراک اور مکان کے علاوہ ایک تیسری بنیادی ضرورت آپس میں ایک دوسرے سے ربط قائم کرنا بھی ہےاور یہ ایک ایسی بنیادی ضرورت ہے جو ہمارے عصری تہزیب میں زندہ رہنے کے لیے اشد ضروری ہے۔اس ضرورت کے لحاظ سے اطلاعات، خیالات اور رجحانات کوایک فرد سے دوسرے فرد تک پہنچا...